پاکستان پام آئل کی طلب کا80فیصد انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے‘ آئیوان سدھی

پاکستان پام آئل کی طلب کا80فیصد انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے‘ آئیوان سدھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پام آئل کی ملکی طلب کا80فیصد حصہ انڈونیشیا سے درآمد کرتا ہے جبکہ دیگر20 فیصد درآمدات ملائیشیا سے کی جاتی ہیں۔اپنے ایک بیان میں اسلام آباد میں تعینات انڈونیشنن سفیر آئیوان سدھی آمری کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال 2017ء4 کے دوران انڈونیشیا نی22.9 ارب ڈالرکا پام آئل برآمد کیا جس میں سے 10فیصد یعنی تقریباً2.3 ارب ڈالر کی برآمدات پاکستان کو کی گئیں۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان کیساتھ تجارتی رابطوں میں اضافہ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور انڈونیشیا کے سرمایہ کار مقامی سرمایہ کاروں کیساتھ مل کر مشترکہ منصوبوں کے قیام پرخصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا پاکستان میں سرمایہ کاری اورمقامی صنعت کے جائزہ کیلئے ایک اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان بھیجنے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

مزید :

کامرس -