ہوائی و بحری جہازوں اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں کمی

09 ستمبر 2018

اسلام آباد(یواین پی)جولائی 2018 کے دوران ایئرکرافٹس، شپس اور کشتیوں کی قومی درآمدات میں 96.64 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی 2018 کے دوران ہوائی جہازوں، بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی درآمدات 10.12 ملین ڈالر تک کم ہو گئیں جبکہ جون 2018 کے دوران درآمدات کا حجم 300.76 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح جون 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2018 کے دوران ہوائی و بحری جہازوں اور سمندری کشتیوں کی ملکی درآمدات میں 290.64 ملین ڈالر یعنی 96.64 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

مزیدخبریں