ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں 11.2فیصد تک اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال2017-18ء کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح11.2فیصد تک بڑھ گئی جبکہ مالی سال2013-14ء کے دوران یہ شرح9فیصد تھی اس طرح پانچ سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح میں2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ فیڈل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال2017-18ء کے مطابق گذشتہ مالی سال کے دوران ٹیکس محصولات میں14.1 فیصد کا اضافہ ہونے سے ٹیکس وصولیوں کا حجم 3842 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح مالی سال2016-17ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال کے دوران ایف بی آر نے474.2 ارب روپے سے زائد ٹیکسز وصول کئے ہیں۔