سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وفد کا زرعی جامعہ فیصل آباد کا دورہ

سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی کے وفد کا زرعی جامعہ فیصل آباد کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(آن لائن )سندھ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے تین رکنی وفد نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ کیا اور وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا سے پیشہ وارانہ اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈائریکٹر اورک ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر اور اسسٹنٹ پروفیسراورک ڈاکٹر خرم ضیاء کے ہمراہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران سے ملاقات اور تحقیقاتی لیبارٹریوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر یونیورسٹی ایڈوانس منٹ و فنانشل اسسٹنٹس پروفیسرڈاکٹر محمد اسماعیل قمبر‘مسٹر سلمان جی ابروسی ای او سندھ ڈویلپمنٹ سٹڈیز سینٹر یونیورسٹی آف سندھ اور سندہ ڈویلپمنٹ سڈی سینٹر میں ڈاکٹورل ریسرچر ذولفقار ہیلی پوٹو پر مشتمل مہمان وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر ظفر اقبال رندھاوا نے کہا کہ یونیورسٹی ماہرین اپنے توسیعی پروگرام میں کمیونٹی کی شراکت سے زرعی و معاشی ترقی کیلئے اہم ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور دوسرے صوبوں کے زرعی اداروں کے ماہرین کے ساتھ پیشہ وارانہ تعاون اور ان کی رہنمائی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی میں واٹر مینجمنٹ کے ماہرین بلوچستان میں اصلاح آبپاشی کے مختلف منصوبوں میں تعاون کو فروغ دے رہے ہیں اور ہر سال درجنوں بلوچوں کو اصلاح آبپاشی اور پانی کی بچت پر مبنی ٹیکنالوجی کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ماہرین سندھ اور بلوچستان میں کھجوروں کی پراسیسنگ و ویلیو ایڈیشن میں بھی چھوٹے کاشتکاروں کی تربیت کا حصہ رہے ہیں اور نچلی سطح پر چھوٹے کاروبار کے فروغ سے دیہی آبادی کی معاشی حالت میں بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبل ازیں سندھ ‘ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے سینکڑوں سرکاری ملازمین اور چھوٹے کاشتکار مختلف تربیتی ورکشاپس میں یونیورسٹی کا دورہ کر چکے ہیں جس کے نتیجہ میں ان کی طرز کاشتکاری اور مہارتوں میں غیرمعمولی اضافہ سے ان کے علاقوں میں زرعی خدوخا ل اور معاشیات میں بہتری وقوع پذیر ہوئی ہے۔

مزید :

کامرس -