ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ گر گئے

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ گر گئے

ٹوکیو (صباح نیوز)ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخ گر گئے ۔ٹوکیو کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے فروری کے لیے سودے 1.7ین کم ہوکر 166.59ین (1.50ڈالر) فی کلوگرام پر بند ہوئے۔شنگھائی فیوچر ایکسچینج میں خام ربڑ کے جنوری کے لیے سودے 55 یوان (0.5فیصد) کم ہوکر 11975یوان (1751.37ڈالر) فی ٹن پر بند ہوئے۔

سنگاپور کموڈٹی ایکسچینج میں خام ربڑ کے ستمبر کے لیے سودے 0.7 امریکی سینٹ کمی کے ساتھ 131.5سینٹ فی کلوگرام پربند ہوئے۔

مزید : کامرس