جولائی کے دوران تو لیے کی برآمدات میں0.51فیصد اضافہ

جولائی کے دوران تو لیے کی برآمدات میں0.51فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال 2018-19 ء کے پہلے ماہ جولائی میں تولیے کی ملکی برآمدات میں 0.51 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی 2018ء کے دوران تولیہ کی قومی برآمدات کا حجم 51.7 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2017ء کے دوران 51.4 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جولائی 2017ء کے مقابلہ میں جولائی 2018ء کے دوران تول۔یہ کی برآمدات میں 0.51 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

مزید : کامرس