نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ94 لاکھ روپے جاری

نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے ایک کروڑ94 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (اے پی پی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طوپر اب تک ایک کروڑ94 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 25 کروڑ 12 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدا وشمار کے مطابق حکومت نے پسنی میں اے این ایف پولیس سٹیشن کی تعمیر کے لئے 60 لاکھ، سست میں اے این ایف پولیس سٹیشن کی تعمیر کے لئے 89لاکھ، کراچی میں سنگل مین بیرک کی تعمیر کے لئے 44 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

مزید : کامرس