ٹویوٹا نے اپنی 10 لاکھ پرئیس ماڈل گاڑیوں کو تکنیکی خرابیاں سامنے آنے پر واپس منگوا لیا

ٹویوٹا نے اپنی 10 لاکھ پرئیس ماڈل گاڑیوں کو تکنیکی خرابیاں سامنے آنے پر واپس ...

ٹوکیو(اے پی پی) جاپانی کار ساز ادارے ٹویوٹا نے اپنی 10 لاکھ پرئیس ماڈل گاڑیوں کو تکنیکی خرابیاں سامنے آنے پر واپس منگوا لیا ہے۔ٹویوٹا نے کہا ہے کہ انھوں نے جون2015 سے مئی 2018 کے دوران بنائے گئے اپنے 1.03 ملین پریئس،پرئیس پی ایچ وی اور پرئیس سی ایچ آر ہائی برڈ گیسولین الیکٹرک ماڈلز کو ان میں آگ لگنے کے واقعات سامنے آنے پر ریکال کیا ہے۔ریکال کی گئی گاڑیوں میں سے 554000 گاڑیاں جاپان سے، 217000گاڑیاں شمالی امریکا سے اور 219000 یونٹ یورپ سے ریکال کئے ہیں۔

ٹویوٹا کے مطابق ان گاڑیوں کی الیکٹریکل وائرنگ میں نقص کا سراغ ملا ہے جو دوران ڈرائیونگ وائبریشن کے نتیجے میں شارٹ سرکٹ پیدا کر رہا ہے جس میں گاڑی میں آگ بھی بھڑک جاتی ہے۔ٹویوٹا نے1997 سے اب تک 10 ملین ہائی برڈ گیسولین الیکٹرک گاڑیاں فروخت کی ہے۔

مزید : کامرس