زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،عامر چوہدری

زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں،عامر چوہدری

لاہور ( این این آئی )یوم دفاع پاکستان کے موقعہ پر شہدائے پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مرکزی آئرن مرچنٹس ایسو سی ایشن لوہا مارکیٹ میں ایک پروقار تقریب زیر صدارت مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق منعقد کی گئی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ 6ستمبر1965کو ہماری بہادر مسلح افواج نے اپنے سے دس گناہ بڑے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیکر ایک نئی تاریخ رقم کی ۔انہوں نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ہمیں ناز ہے شہدائے پاکستان پر جنہوں نے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر کے اس پاک دھرتی اور آزادی کی حفاظت کی ۔یوم دفاع تجدید عہد کا دن ہے کہ پاکستانی قوم ایک غیرت مند اور بہادر قوم ہے اور ہم اپنی دھرتی کے ایک ایک انچ کی حفاظت کرنا جانتے ہیں انشاء اللہ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی پاکستان کا بچہ بچہ سر پر کفن باندھ کر میدان میں نکل کر دشمن کا مقابلہ کریگا ، اس موقعہ شہدائے آزادی 65،71کی جنگ کے شہداء کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔

مزید : کامرس