ڈیرہ اسماعیل خان میں ہولناک ٹریفک حادثہ، ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان میں ہولناک ٹریفک حادثہ، ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہولناک ٹریفک حادثہ، ايک ہی خاندان كے 7 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان(ویب ڈیسک)خیبر پختون خوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹرک اور کار کے درمیان حادثے کے نتیجے میں ايک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن كے قريب سرڈگر كے مقام پر بدقسمت کار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
تصادم اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اورگاڑی ميں سوار 2 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کا تعلق کرک ایک ہی خاندان سے بتايا جاتا ہے۔لاشوں کو درابن اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔