پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کردی گئی

پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کردی گئی
پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ٹانک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں بجلی فراہم کردی گئی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے بدر گیگا خیل میں پاک فوج کے تعاون سے بجلی فراہم کی گئی جبکہ بجلی پاورپلانٹ کا افتتاح کانی گرم کے ڈپٹی کمانڈرکرنل علی جعفری نے کیااور پاور پلانٹ سے ابتدائی طورپر100گھروں کو بجلی فراہم کی جائےگی۔اس موقع پر ڈپٹی کمانڈرکرنل علی جعفری کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں قیام امن کے بعد ترقیاتی کام جاری ہیں اورعلاقے میں تعلیم،صحت اوردیگرترقیاتی کام بھی جاری ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /خیبرپختون خواہ /ٹانک