بلوچستان کے اساتذہ ریاضی میں فیل، یونیسف کے امتحان کا نتیجہ سامنے آگیا

بلوچستان کے اساتذہ ریاضی میں فیل، یونیسف کے امتحان کا نتیجہ سامنے آگیا
بلوچستان کے اساتذہ ریاضی میں فیل، یونیسف کے امتحان کا نتیجہ سامنے آگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ(ویب ڈیسک) بلوچستان میں قابلیت چانچنے کے لیے منعقد امتحان میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ ریاضی کے مضمون میں 100 میں سے مجموعی طورپرصرف 23 فیصد نمبر حاصل کرسکے۔اقوام متحدہ انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کے تحت صوبے کے 12 اضلاع میں امتحان منعقد کیا گیا۔یونیسیف کے نمائندوں نے گریڈ 1 سے گریڈ 8 تک کے اساتذہ کا انٹرویو بھی کیا۔

امتحانی نتائج کے مطابق سائنس کے مضمون میں اساتذہ صرف 25 فیصد ہی مارکس حاصل کرسکے۔عالمی ادارے نے مجموعی طور پر 1 ایک ہزار 152 اساتذہ سے اردو، انگلش، ریاضی اور سائنس کے مضامین میں ٹیسٹ لیے جس میں سے 500 اساتذہ گریڈ 5 اور 652 اساتذہ گریڈ 8 میں پڑھاتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی قابلیت کا گراف مجموعی طور پر چاروں مضامین میں انتہائی کم رہا۔بلوچستان کے سیکریٹری ایجوکیشن نور الحق بلوچ نے  بتایا کہ ‘میں اعتراف کرتاہوں کہ اساتذہ کی قابلیت بہت کم ہے’۔اس حوالےسے انہوں نے مزید بتایا کہ اساتذہ کی کمزورتعلیمی اور صلاحیت کے پیش نظر حکومت بلوچستان کے شعبہ تعلیم نے 3 سالہ منصوبہ شروع کیا ہے جس میں اساتذہ کو سیکھنے کے بہتر مواقع حاصل ہوں گے۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نورالحق بلوچ کا کہنا تھا کہ حکومت نے 60 کروڑ روپے مختص کیے ہیں جو صوبے بھر کے 35 ہزار اساتذہ کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا کہ اساتذہ نے اردو میں 60 فیصد اور انگریزی میں 50 فیصد نمبر حاصل کیے۔اس بارے میں بھی انکشاف کیا گیا کہ پیشہ ورانہ تعلیم کے معاملے میں بھی متعدد اساتذہ تعلیمی تربیت سے ناواقف ہیں۔محکمہ تعلیم کے ذرائع نے بتایا کہ سرکاری اساتذہ کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہے۔دوسری جانب ایجوکیشن سیکریٹری نورالحق بلوچ کے مطابق صوبائی ادارہ برائے اساتذہ تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /تعلیم و صحت /علاقائی /بلوچستان /کوئٹہ