دشمنوں سے جان چھڑوانے کی انتہائی طاقتور تسبیح

09 ستمبر 2018 (12:34)

لاہور(نظام الدولہ)میں کسی زمانے میں سٹوڈنٹ لیڈر تھا ،ظاہر ہے ان حالات میں مجھے بہت سے لوگوں سے لڑنا بھی پڑتا تھا ۔اس لئے میری کئی ایسی لڑائیاں آج بھی میرا پیچھا کرتی ہیں۔اسکا یہ نقصان ہوا کہ میں نے ملازمت کرنے کے باوجود اپنی زندگی میں لڑائیوں سے جان نہیں چھڑوائی اور اب تو یہ حالات ہیں کہ دشمنی چلتی ہے تو کام نکلتا ہے ۔اندر سے میں اب بہت ڈر گیا ہوں کہ شاید میرے ساتھ دشمنیوں کا جنّ چمٹا ہوا ہے جو مجھے سکوں نہیں لینے دے رہا ۔میں چاہتا ہوں کہ میری دشمنیا ں ختم ہوجائیں ،کوئی میرا دشمن نہ بنے اور نہ میں کسی سے دشمنی نبھانے میں لگا رہوں ۔(رانا لیاقت،کراچی)

جواب ۔آپ نے ارادہ کرلیا ہے تو آپ کو اپنے رویہ میں خود عاجزی اور انکساری بھی لانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ معاف کرنا سیکھیں۔ ہم دوسروں کو معاف نہیں کرتے جس کی وجہ سے اللہ ہم سے ناراض رہتا ہے ۔ناشکری اور تکبر انسان کو دوسروں پر حکومت کرنا سکھادیتا ہے ۔انسان اپنی اس فطرت سے عاجز بھی ہے ۔آپ روزانہ تین سو تیرہ بار استغفراللہ پڑھاکریں ،درود پاک اول آخر سات بار ادا کرنے کے بعد آپ ” یا متعالی “ گیارہ سو بار دل میں تسبیح کیا کریں ۔ان شااللہ دشمنی کے خوف سے نجات بھی ملے گی اور دشمن بھی آپ سے منہ پھر لیں گے ،دشمنوں سے جان چھڑوانے کی یہ روحانی تسبیح انتہائی سریع الاثر ہے ۔اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔(اپنے مسائل کے حل کے لئے اسما الحسنٰی کی روحانی تسبیح حاصل کرنے کے لئے اس ای میل پر ،اپنا پورا نام ،کاروبار،شہر اور مسئلہ لکھ کر بھیجیں nizamdaola@gmail.com )

مزیدخبریں