مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی رہائی کیلئے تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیا
کراچی (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کی رہائی اور 25 جولائی کے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
نوائے وقت کے مطابق تحریک کیلئے تاریخوں کی منظوری مرکزی قیادت دیگی جس کے ساتھ تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ مرکزی قیادت نے عاشورہ کے بعد نوازشریف کو جیل سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مسلم لیگ کے ایک رہنما نے کہاکہ نوازشریف قید و بند کی صعوبتوں سے ڈرنے والے نہیں لیکن ان کو بلاجواز جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں ان پر جرم ثابت نہیں ہے۔ جب اس رہنما سے سوال کیا گیا کہ آپ کی جماعت نے گھٹنے کیوں ٹیک دئیے تو انہوں نے کہاکہ آپ دیکھیں گے کہ ہم جلد سڑکوں پر ہوں گے۔