سندھ پولیس کا شاد ی کی تقریب میں چھا پہ دولہا ، دلہن گر فتار ، نکا ح خواں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا
عمرکوٹ،کنری( سید ریحان شبیر سے)عمرکوٹ کی تحصیل کنری کے نواحی گاٶں پیر بخش کپری میں نابالغ جوڑے کی شادی کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کنری انسپیکٹر عطا محمد لغاری نے چھاپہ مار کاروائی کرکے دولہا فدا محمد کپری عمر 13/14 سال، دلہن ساجدہ کپری عمر 13/14 سال کو حراست میں لے لیا جبکہ حسن، سارنگ، بلاول، حیات، اور داد محمد کپری کو بھی نابالغ لڑکے لڑکی کی شادی کرانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے، ایس ایس پی عمرکوٹ کیپٹن (ر) امیر سعود مگسی کی ہدایات پر کراٸم نمبر 110/2018 سیکشن 3,4,5 سندھ چاٸلڈ میرج ریسٹرینٹ ایکٹ 2014 کے تحت پی ایس کنری پر عبدالخالق ولد بھورو کپری کی مدعیت میں نکاح خواں سمیت تمام مزکورہ ملزمان پر مقدمہ درجن جبکہ دلہن ساجدہ کا کہنا ہےکہ میری والدہ سے علحیدگی اختیار کی ہوئی ہےاور کچھ لوگ میری بوڑھے شخص سے میری شادی کرانا چاہتا ہے ،ساجدہ کپری کا کہنا تھا کہ میری عمر انیس سال ہےاور میں اپنی مرضی سے شادی کررہی ہوں جبکہ گرفتار دولہا فدا محمد کپری نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہےکہ پولیس نے یہ ساری کارروائی ساجدہ کپری کےوالدکی درخواست پر کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنری کے قریب یوسی پدریو فارم کے گاوں پیر بخش کپری میں شادی کی تقریب میں نکاح سے کچھ لمحے قبل پولیس نے چھاپا مار کر کم عمر دلہن ساجدہ بنت عبدالخالق کپری اور دولہا فدا محمد ولد داد محمد کپری کو پولیس نے دولہن کی والدہ نیامت اور دادی سمیت گرفتار کر لیا.دلہن کے والد عبدالخالق کپری نے کنری تھانے پر مقدمہ درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی بیوی نیامت ملزمان سارنگ کپری،حسین ،داد محمد،حیات اور بلاول کپری غیر قانونی طور پر چھوٹی عمر میں میری بیٹی ساجدہ کی زبردستی شادی کروانا چاہتے ہیں جبکہ دلہن کی والدہ کا کہنا تھا کہ ان کی لڑکی کی عمر 19 سال اور عاقل بالغ ہے جبکہ 20 سالہ دولہا فدا محمد بھی بالغ ہے ہم باہمی رضامندی سے شادی کروا رہے تھےلیکن پولیس نے چھاپا مار کر ان کو گرفتار کر لیا ہے ،میرا شوہر گائوں میں نہیں رہتا اور اس نے بغیر نکاح کے ان کی بہن کو بٹھارکھا ہے جس کے کہنے پر میرا شوہر بیٹی کو کسی عمر رسیدہ شخص کو فروخت کر کے اس سے شادی کروانا چاہتا ہے۔
اس نے بتایا کہ لڑکی کا ابھی نکاح نہیں ہوا تھا کچھ دیر قبل ہی بارات گائوں بڈو کپری سے پہنچی تھی کہ پولیس نے چھاپا مار کر شادی کا پروگرام تہس نہس کر دیا ،دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی اور ماں کی مرضی سے فدا محمد کپری سے شادی کرنا چاہتی ہے جبکہ میرا والد مجھے فروخت کرنا چاہتا ہے ۔پولیس نے دعوی کیا ہے کہ لڑکی کا نکاح ہو چکا ہے دونوں کو عدالت میں پیش کیا جائے گا عدالت جو بھی فیصلہ کرے اس پر عمل کیا جائے گا پولیس کا کہنا تھا کہ چھاپے کے وقت نکاح خواں موقع پا کر وہاں سے فرار ہو گیا پولیس نے چائلڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔