کیا واقعی ہی ڈیم فنڈ کیلئے امریکہ سے پاکستانی کاروباری شخصیت شاہد خان نے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیاہے ؟پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے واضح اعلان کر دیا

کیا واقعی ہی ڈیم فنڈ کیلئے امریکہ سے پاکستانی کاروباری شخصیت شاہد خان نے ایک ...
کیا واقعی ہی ڈیم فنڈ کیلئے امریکہ سے پاکستانی کاروباری شخصیت شاہد خان نے ایک ارب ڈالر دینے کا اعلان کیاہے ؟پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید نے واضح اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے خصوصی پیغام میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ڈیم کی تعمیر کیلئے فنڈ دینے کی اپیل کی جس کے بعد بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے فنڈ جمع کروانے شروع کر دیئے ہیں تاہم اس منظر نامے میں دلچسپ صورتحال اس وقت پیداہوئی جب میڈیا پر ایک بیان نشر ہوا جسے فیصل جاوید سے منسوب کیا گیا کہ ”فیصل جاوید وزیراعظم کو بتایاہے کہ امریکہ سے پاکستانی ایک ارب ڈالرفنڈدینا چاہتاہے “، تاہم اب اس بیان کی اصل حقیقت سامنے آ گئی ہے کہ یہ افواہ غلط ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ خبر تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیلی اور چہ مگوئیاں شروع ہو گئیں کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد امریکی شہری اور معروف کاروباری شخصیت ” شاہد خان “ نے پاکستان کو مبینہ طور پر ایک ارب ڈالر دینے کی پیشکش کی ہے ۔شاہد خان نے امریکہ میں اپنے کاروبار کا آغاز گاڑیوں کے بمپر بنانے سے شروع کیا اور انہیں پلاسٹک کے بمپر بنانے کا بانی بھی کہا جاتاہے اور انہوں نے اپنی صلاحیتوں کے ذریعے گاڑیوں کے مستقبل کو ہی مکمل تبدیل کر دیا تھا ۔
تاہم یہاں پر یہ امر قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا پر جاری اس بحث پر ایک صارف نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے سکرین شاٹ شیئر کیا اور اس بیان کی حقیقت جانے کی کوشش کی ۔


سینیٹر فیصل جاوید نے اس پر رد عمل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ” نہیں میں نے اس قسم کا کوئی بھی بیان نہیں دیا ہے ۔“


اس کے بعد ایک اور صارف نے فیصل جاوید سے پوچھا کہ ” شاہد خان کی جانب سے فنڈ دیے جانے کی افواہوں کی جلد از جلد تصدیق یاتردید کریں ۔“


سینیٹر فیصل جاوید نے اس صارف کو بھی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” یہ سچ نہیں ہے ، میں نے اس قسم کا کوئی بھی بیان نہیں دیاہے ۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -