"میرا بڑھا ہوا پیٹ کیسے اچانک کم ہوگیا؟"اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے ،آپ بھی جانیں

"میرا بڑھا ہوا پیٹ کیسے اچانک کم ہوگیا؟"اس خواب کی تعبیر کیا ہوسکتی ہے ،آپ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نظام الدولہ) میں اپنا پیٹ کم کرنا چاہتا ہوں اور اسکے لئے کافی ورزشیں بھی کرتا ہوں جبکہ کھانے میں احتیاط کرتا ہوں لیکن پیٹ کم نہیں ہوتا ۔مجھے اپنی بڑی توند اچھی نہیں لگتی ۔اچھا بھلا کاروبار ہے جس کی وجہ سے مجھے روزانہ مارکیٹ میں لوگوں سے ملنا پڑتا ہے لیکن مجھے اپنے بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے شرمندگی ہوتی ہے ۔میری عمر پینتیس سال ہے ،قد ساڑھے پانچ فٹ اور وزن نوے کلو ہے ۔دوست مذاق اڑاتے ہیں ۔ابھی میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میرا پیٹ کم ہو گیا ہے ۔میں اس پر حیران ہوں کہ جو پیٹ سالہا سال کی ورزشوں سے کم نہیں ہوا ،وہ اچانک خواب میں کیوں کم ہوتا دکھائی دیا۔مجھے بتائیں کہ کیا واقعی میرا پیٹ کم ہونے کا خواب پورا ہوجائے گا ۔(مبشر احسان ،لاہور)
تعبیر۔آپ نے جو خواب سنایاہے اسکی رو سے آپ کا پیٹ کم نہیں ہوگا بلکہ آپ کو کاروبار میں شدید نقصان ہونے کا خطرہ ہے ۔آپ فی الفور صدقہ خیرات کریں اور توبہ کریں ۔اپنے کاروباری معاملات پر غور کریں ۔کاروبار کے اندر اور باہر کیا ہورہا ہے ،ہر پہلو کا جائزہ لیں تاکہ خواب میں جو اشارہ ملا ہے اس سے جلد از نبٹ لیا جائے اور نقصان سے بچا جاسکے ۔آپ روزانہ تیسرا کلمہ اکیالیس بار پڑھا کریں اور اکیالیس روز تک جاری رکھیں۔مسلسل کاروباری آفات سے بچنے کے لئے دعا کریں ۔خواب میں پیٹ کا کم ہونا مالی نقصان کی طرف اشارہ ہے جس کے بعد ہر انسان کو چاہئے کہ وہ اپنے مالی امور کو لازمی دیکھے کہ کہیں وہ کوئی غلط کام تو نہیں کررہا جن کی وجہ سے اسکو نقصان ہوسکتا ہے۔ ( آپ اپنے خوابوں کی تعبیر جاننا چاہتے ہیں تو اس پر ای میل کرتے ہوئے خواب تفصیل سے لکھیں ،نامکمل کوائف پر تعبیر بیان نہیں کی جائے گی ۔ کیا آپ کوئی دوا کھاتے ہیں،کس مرض کی دوا ہے ۔عمر کتنی ہے،پیشہ کیا ہے۔کہاں رہتے ہیں،شادی شدہ ہیں ،خواب کس وقت دیکھا تھا،اس وقت پاکیزہ تھے؟خواب کی تعبیر اسی کالم میں بیان کی جائے گی،الگ سے جواب نہیں دیاجائے گا،یاد رکھیں کہ خواب آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں،نجی،کاروباری ،بیماری ،خوشی غم،سفر،ازدواجی زندگی ایسے بے شمار معاملات کی خواب میں نشانی مل جاتی ہے ۔ nizamdaola@gmail.com )

مزید :

روشن کرنیں -