کوئٹہ کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگردہلاک،ایک سپاہی شہید

کوئٹہ کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگردہلاک،ایک سپاہی ...
کوئٹہ کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،4 دہشتگردہلاک،ایک سپاہی شہید

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ کے علاقے آواران میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسزکاآواران کے قریب انٹیلی جنس بنیادوں پربی ایل ایف کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کیا،آپریشن کے دوران 4 دہشتگردمارے گئے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردمشکئی میں پاک فوج کے قافلے پرحملے میں ملوث تھے،جس میں پاک فوج کے 5 جوان شہیدہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ آواران آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمزعلی شہیدجبکہ نائیک یعقوب زخمی ہوئے،24 سال کے شہیدسپاہی رمزعلی کاتعلق خیرپورمیرس سندھ سے تھا۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی