یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کاشجر کاری مہم میں 50 ہزار پودے لگا نے کا اعلان ، شجر کاری کی قومی مہم میں ہر پاکستانی کو حصہ ڈالنا چاہئے: سید سہیل احمد

یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کاشجر کاری مہم میں 50 ہزار پودے لگا نے کا اعلان ، شجر ...
یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کاشجر کاری مہم میں 50 ہزار پودے لگا نے کا اعلان ، شجر کاری کی قومی مہم میں ہر پاکستانی کو حصہ ڈالنا چاہئے: سید سہیل احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ساہیوال (بیورو رپورٹ) شجر کاری کی قومی مہم میں شامل ہونا صرف حکومت یا کسی ادارے کا ہی کام نہیں، اس میں وطن عزیز کے ہر فرد کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے۔ یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ شجر کاری کی اس مہم میں نہ صرف پچاس ہزار پودے لگائے گی بلکہ ان کی حفاظت اور افزائش کا بھی بندوبست کرے گی۔ 
ان خیالات کا اظہار یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ ایگزیکٹو سید سہیل احمد نے ساہیوال میں کمپنی کی طرف سے شجر کاری کی قومی مہم کے افتتاح کے موقع پر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینیئر ریجنل مینجر سید ابراہیم گیلانی، نیشنل سیلز مینجر عمر مہدی اور مارکیٹنگ مینجر عاطف محمود، آئل ڈیلر اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انہوں نے 6 پودے لگا کر مہم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورو آئل پرائیویٹ لمیٹڈ نہ صرف ملک میں بہترین فیول فراہم کرنے والا ادارہ ہے بلکہ وطن عزیز کے ہر فلاحی کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا ہے۔ شجر کاری کی قومی مہم پاکستان کے محفوظ اور درخشاں مستقبل کی ضمانت ہے جس کی ہم آج ابتدا کر رہے ہیں۔ کمپنی پہلے مرحلے میں مختلف شاہراہوں، ریلوے لائن اور دیگر پبلک مقامات پر 50 ہزار پودے لگا کر ان کا تحفظ اور افزائش یقینی بنائے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ساہیوال میں اب تک 30 سے زائد ڈیلرز مقرر کئے جا چکے ہیں ار ساہیوال ڈپو سے عنقریب سپلائی شروع کر دی جائے گی۔ یورو آئل ایک بہترین ادارہ ثابت ہوگا اس موقع پر موجود شہریوں نے یورو کی قیمت اور سپلائی پلان کو سراہا اور توقع ظاہر کی کہ کمپنی کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی اور بھرپور نگرانی کر کے پمپ مالکان کو بھی اس اصول کا پابند بنائے گی۔

مزید :

ماحولیات -