برطانوی فوجی درندے بن گئے ، روزانہ اپنی ہی کتنی خاتون فوجیوں کا ریپ کر دیتے ہیں ؟ انتہائی شرمناک انکشاف منظر عام پر
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی فوجی جنسی درندے بن گئے ہیں جو اپنی ہی خواتین فوجیوں کو جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنارہے ہیں۔
ڈیلی سٹار کے مطابق برطانوی فوج میں خواتین فوجیوں کے ساتھ مرد فوجیوں کی جنسی زیادتی کی شرح تاریخ کی بلند ترین شرح کو چھو رہی ہے، گزشتہ تین سال میں 250سے زائد خواتین فوجیوں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بننے کی شکایت کی ہے،ان میں سے 130کو گزشتہ ایک سال میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،اس لحاظ سے دیکھا جائے تو برطانوی فوج میں ہر دو دن میں ایک خاتون فوجی جنسی زیادتی کا نشانہ بن رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق فریڈم آف انفارمیشن ریکوسٹ پر مہیا کی گئی معلومات سے پتا چلا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خواتین فوجیوں میں زیادہ تر سپاہی یا دیگر چھوٹے رینکس کی خواتین ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق خواتین فوجیوں کی شکایت پر 2015ء میں جنسی زیادتی کے 60 اور 2017ء میں 77واقعات کی تحقیقات کی گئیں۔برطانوی فوج کے سینئر ذرائع کے مطابق اس وقت برطانوی فوج کو سب سے بڑا مسئلہ جو درپیش ہے وہ فوج کے اندر خواتین فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا مسئلہ ہے۔ ‘‘