کویت کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین  کا ڈیمز فنڈ میں ایک ،ایک لاکھ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان 

کویت کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین  ...
کویت کی ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات اخلاق احمد ملک اور پیر امجد حسین  کا ڈیمز فنڈ میں ایک ،ایک لاکھ ڈالرز عطیہ دینے کا اعلان 

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کویت( عرفان شفیق سے)چیف جسٹس سپریم کورٹ  اوروزیراعظم عمران خان  کی اپیلوں پر قوم کی جانب سے خاطرخواہ ردعمل سامنے آرہا ہے اور لوگ دل کھول کر ڈیموں کی تعمیر کے لیے مختص فنڈز میں چندہ جمع کرارہے ہیں، کویت میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی 2 ممتاز کاروباری اور سماجی شخصیات نے بھی ’’ڈیمز فنڈز ‘‘ میں ابتدائی طور پر ایک، ایک لاکھ ڈالرز  دینے کا اعلان کرکے ملک سے محبت کا عملی ثبوت دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عالمی سطح پر طے کیے گئے معیارات کے تحت 120 دن کی ضرورت کے بجائے محض 30 دن اور 40 فیصد کے بجائے صرف سات فیصد پانی ذخیرہ کر سکنے کا اہل پاکستان پانی کی کمی کے شدید مسئلہ کا شکار ہے،اسی سنگین خطرے کے پیش نظر  2 ماہ قبل چیف جسٹس سپریم کورٹ میاں ثاقب نثار نے ڈیمز فنڈز کے قیام کا اعلان کیا ،عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے وزارت عظمیٰ کی کرسی سنبھالنے والے عمران خان نے بھی چیف جسٹس سپریم کورٹ کے ڈیمز فنڈز کے قیام کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں سے دل کھول کر ڈیمز فنڈز میں عطیات جمع کرانے کی اپیل کی جس پر دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں نے اس اپیل کا خیر مقدم کرتے عطیات جمع کرانے شروع کر دیئے ہیں۔اس حوالے سے تحریک انصاف کویت کے صدر اخلاق احمد ملک اور چیئرمین پی ٹی آئی ایگزیکٹو بورڈ پیر امجد حسین  نے وزیر اعظم عمران خان کے ڈیم فنڈ زمیں ابتدائی طور پر ایک، ایک لاکھ ڈالرز دینے کا اعلان  کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی قومی خدمت کے اس عظیم الشان منصوبے کی تعمیر مِیں پورے جوش و خروش سے حصہ لیں گے،ملک کی بقا کے لئے ایک ہزار ڈالر کوئی حیثیت نہیں رکھتے بلکہ وہ تن من سے اپنے ملک کی خدمت کرنا مقدس فرض سمجھتے ہیں۔

مزید : تارکین پاکستان