جہاں لیڈی کانسٹیبل کو انصاف نہ ملے وہاں عوام کی کیا عزت ہو گی،عظمیٰ بخاری

جہاں لیڈی کانسٹیبل کو انصاف نہ ملے وہاں عوام کی کیا عزت ہو گی،عظمیٰ بخاری

لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار،پنجاب حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہو گئی ہے۔جو حکومت لیڈی کانسٹیبل فائزہ کو انصاف نہیں دے سکی وہ عام شہریوں کو انصاف کیا دے گی۔لیڈی کانسٹیبل فائزہ نے محکمے کی بے حسی پر احتجاجا مستعفی ہونے کا اعلان کردیا ہے۔لیڈی کانسٹیبل کو خودکشی کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔آئی پنجاب کے دفتر کے باہر بزرگ خاتون سے بدتمیزی کے بعدوہاڑی میں پولیس نے خواتین پر تشدد کیا۔پولیس ریفارمز کے دعوے کرنے والے بادشاہ سلامت بنی گالہ کی پہاڑیوں سے نیچے آکر عوام کی حالت دیکھیں۔دنیا کی خواتین چاند پر پہنچنے کی کوشش کررہی ہیں اور ہماری خواتین کو چاردیواری میں بند کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ عمران خان اور عثمان بزدار خوشامندی ٹولے کے نرغے سے باہر نکلیں۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...