امن و امان کے لئے انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے،علماء

  امن و امان کے لئے انتہا پسندی کا مکمل خاتمہ ناگزیر ہے،علماء

لاہور(پ ر)13 دینی جماعتی اتحاد تحفظ ختم نبوت الائنس کے کنوینئرعلامہ محمد ممتازاعوان جمعیت علماء اہلسنت کے سربراہ مفتی غلام حسین نعیمی، عالمی تحریک دعوت الحق کے امیر پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری، جماعت اسلامی کے رہنما مفتی محمد عمر،جے یو پی کے رہنما پیرجمشیداحمد نورانی،مسلم لیگ علماء و مشائخ ونگ کے صدر مولانا رجیع اللہ خان،تحریک ختم نبوت کے رہنمامولانا محمد الیاس چنیوٹی،مجلس احرار اسلام کے رہنما مولانا یوسف احرار،جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا عبدالستار نیازی ودیگرنے مرکزتحفظ ختم نبوت میں سالانہ امن کانفرنس میں مزکورہ 13مذہبی جماعتوں نے فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے پر اتفاق کیا اورجاریکردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہاہے کہ اپنے مسلک کو چھوڑونا اوردوسرے کے مسلک کو چھیڑونا کے نقطہ پر عمل کرکے فرقہ واریت کا جن بوتل میں بند کیا جاسکتاہے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیا کہ وطن عزیز میں امن وامان کے قیام کیلئے فرقہ پرستی اورشدت وانتہا پسندی کا مکمل خاتمہ انتہائی نا گزیر ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...