جماعت اسلامی بلا امتیازخدمت کے کام کررہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

  جماعت اسلامی بلا امتیازخدمت کے کام کررہی ہے،ذکر اللہ مجاہد

لاہور (سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی خدمت خلق کا کام بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب کے کر رہی ہے۔ شہر میں بڑھتی آبادی کے پیش نظر علاقہ جات کی بنیاد پر جدید میت گاڑیوں کا نیٹ ورک شروع کر دیا ہے جس کی ابتداء آج علاقہ ٖغربی لاہور سے کردی گئی ہے اور مزید میت گاڑیاں دیگر علاقوں میں بھی بہت جلد خدمت خلق کے لیے میسر ہوں گی ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے علاقہ غربی لاہور کے زیر اہتمام جدید گاڑی کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، امیر علاقہ ملک محمد شفیق، سید علی ارتضی حسنی، چوہدری عبدلواحد، چوہدری محمد آصف سمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی لاہور کے زیر اہتمام چلنے والے رفاہی ادارے خدمت خلق کے کام کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...