حضرت امام حسینؓ کی شہادت حق کی فتح ہے،ڈاکٹر شاہد صدیق
لاہور (پ ر) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا دراصل وہ حق و باطل کے درمیان ایک جنگ تھی جس میں نواسہ رسولؓ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے باطل کے سامنے سینہ سپر ہو کر اسلام کو زندہ رکھنے کے لئے قربانی کی ایک ایسی عظیم مثال قائم کی جو قیامت تک مسلمانوں کے مشعل راہ ہے۔ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی شہادت حق کی فتح ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پارٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔
انہو ں نے کہاہے کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ یزید کی غاصب اور فاسق حکومت کے سامنے حق بات کہنے سے نہیں رکے اور اللہ تعالی کے دین کی سر بلندی کے لئے تنہا کھڑے رہے اوردین اسلام کی بقاہ کیلئے اپنی جان قربان کر دی۔