تمام مسلمانوں کو خاندان رسالتؐ کی پیروی کرنی چاہیے،اشرف بھٹی

  تمام مسلمانوں کو خاندان رسالتؐ کی پیروی کرنی چاہیے،اشرف بھٹی

لاہور(سٹی رپورٹر) پیپلزپارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ ہم امام حسینؓ اور ان کے خاندان کو سلام پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آج تمام مسلمان ملکوں کو خاندان رسالتؐ کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ مسلمان دنیا کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکیں اور باعزت زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں دنیا کی پہلی دہشت گردی ہوئی جہاں اہلبیتؓ کے معصوم بچوں کو شہید کیا گیا اور خواتین کی بے حرمتی کی گئی اس وقت بھی دنیا ایک طاقتور دہشت گرد کے ساتھ تھی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس آج کشمیر، فلسطین اور لبنان میں بھی دہشت گردی ہو رہی ہے اور دنیا طاقتور کے ساتھ ہی کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو امام حسینؓ اور ان کے خاندان کی قربانی سے سبق حاصل کرنا چاہیے اور ان کی پیروی کرنی چاہیے تاکہ مشکلات سے نجات مل سکے۔

  انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے کربلا میں سچائی اور حق کا علم بلند کیا اور دہشت گردی کا مقابلہ کیا اور اسلام کو رہتی دنیا تک سربلند کیا وہ بلا شبہ مسلمانوں کیلئے ایک رول ماڈل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...