حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کی بقاء کیلئے عظیم ترین قربانی دی،عمر جاوید
لاہور(سٹی رپورٹر)صدر انجمن تاجران ریڈی میڈ گارمنٹس شاہ عالم مارکیٹ عمر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین ان کے خاندان اور ساتھیوں نے میدان کربلا میں اسلام کی بقاء کیلئے دنیا کی عظیم ترین قربانی دی، شہدائے کربلا کی لازوال قربانیاں پوری دنیا باالخصوص امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہیں۔ حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں سے میدان کربلا میں ظلم و ستم اور بربریت کا مظاہرہ کیا گیا۔
اور خاندان رسولﷺ پر مصائب کے پہاڑ گرائے گئے جس کی رہتی دنیا تک مذمت کی جاتی رہے گی۔
عمر جاوید