200روپے کے قومی انعامی بانڈز  کی قرعہ اندازی16 ستمبر کو ہو گی

200روپے کے قومی انعامی بانڈز  کی قرعہ اندازی16 ستمبر کو ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نیوزرپورٹر)سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200 روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی16 ستمبر  کو ہو گی، جو رواں سال کی27 ویں اور مجموعی طور پر79ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7 لاکھ 50 ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394 انعامات ہیں۔ اس سلسلہ میں سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی 

  اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چناؤ کیا جائے گا۔

مزید :

کامرس -