چین اور روس کے تجارتی حجم میں 8ماہ کے دوران 4.5  فیصد اضافہ

چین اور روس کے تجارتی حجم میں 8ماہ کے دوران 4.5  فیصد اضافہ

بیجنگ(اے پی پی)چین اور روس کے درمیان تجارت کا حجم رواں سال کے  پہلے آٹھ ماہ کے دوران 70.59  ارب ڈالر رہا جو کہ 2018 ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.5  فیصد زیادہ ہے۔محکمہ کسٹم کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران چین اور روس کا تجارتی حجم 70.59  ارب ڈالر رہا، چین کی جانب سے روس کو برآمدات 2018 ء کے اسی عرصے کی سطح 31.14  ارب ڈالر پر رہیں۔

 تاہم روسی مصنوعات کی درآمد کا حجم 8.3  فیصد اضافے کے ساتھ 39.45  ارب ڈالر رہا۔جولائی کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم 9.41  ارب ڈالر رہا تھا۔یاد رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2016 ء کے دوران تجارت کا حجم 2.2   فیصد بڑھ کر 69.52  ارب ڈالر، 2017 ء میں 20.8  فیصد اضافے کے ساتھ 84.07  اور 2018 ء میں 27.1  فیصد اضافے کے ساتھ 107 ارب ڈالر سے زیادہ رہا۔

مزید : کامرس


loading...