حویلیاں و گردونواح میں انسانی سمگلروں کا دھندہ عروج پر 

حویلیاں و گردونواح میں انسانی سمگلروں کا دھندہ عروج پر 

حویلیاں (تحصیل رپورٹر) حویلیاں و گردونواح میں انسانی سمگلروں کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا سادہ لوح افراد کو سہانے خواب دکھا کر بیرون ملک بھیج دیا جاتا ہے جہاں بھوک فاقوں کے سواء کچھ نہیں ملتا جو کہ بعد ازاں ورثا ء کی جانب سے واپسی ٹکٹ بھجوانے پر لوٹ آتے ہیں متاثرہ عوام کا فیڈرل،انوسٹی گیشن،ایجنسی سے کاروائی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز حویلیاں و گردونواح سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ حویلیاں شہرسے ملحقہ دیہات سے تعلق رکھنے والے نان رجسٹرڈ ریکوروٹنگ ایجنٹوں نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے جسکی وجہ سے درجنوں افراد ان نوسربازوں سے لٹ چکے ہیں جو کہ سادہ لوح عوام خصوصا نوجوانو ں کو بیرون ملک کے سہانے خواب دکھا کر لاکھوں روپے لیکر دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جسکے متعلق متعلقہ تھانہ اور محکمہ فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کے پاس متعدد درخواستیں بھی موجود ہیں لیکن اسکے باوجود مکروہ دھندہ کرنے والا گروہ سرعام ڈیٹائی سے اپنا کاروبار چمکائے بیٹھے ہیں حویلیاں گاؤں،چمنکہ،سلطانپور و دگر مقامات کے لوگوں نے انتظامی اداروں سے مطالبہ کیا کہ انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے کاروبار سے منسلک افراد کیخلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...