ایف آئی آر کا غلط اندراج صوبہ بھر اور اسلام آبادکے صحافیوں کا رد عمل جاری
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) ملاکنڈپریس کلب کے صدرکا نام ایف آئی آر میں غلط، بے بنیاد اوردباؤ میں لانے کی خاطر شامل کرنے پر صوبہ بھر اور اسلام آبادکے صحافیوں کا رد عمل جاری ہیں، سوات، چکدرہ، تیمرگرہ، باجوڑ، مردان، شیرگڑھ، تخت بھائی، صوابی، نوشہرہ، پشاور، چارسدہ سمیت مختلف جگہوں کے بعض صحافی برادری نے بذات خود یہاں آکر ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ کے صدر ظاہرشاہ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی اور تمام پریس کلب ممبران کو ہر قسم کی تعاون اور حمایت کا یقین دلایاجبکہ بہت سوں نے موبائیل کے ذریعے دادرسی اور بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی۔تمام صحافی برادری نے اس عزم کااظہار کیاکہ اگر ایف آئی آر سے فوری طور پر نام کو حذف نہیں کیاگیا اور ملوث لوگوں کو بے نقاب نہیں کیاگیا تو ملاکنڈ پریس کلب کے صحافیوں کے ایک کال پر ہم پورے صوبہ میں احتجاج کریں گے اور اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک صحافیوں کو آزادانہ کام نہیں کرنے دیاجاتا۔یہ کہاں کاانصاف ہے کہ ایک صحافی جلوس کی کوریج کیلئے موجود ہے اور اگلے دن ان کانام ایف آئی آر میں شامل ہو۔یہ صحافت پر قدغن لگانے کی مترادف ہے جو نہ تو قانون اور نہ ہی ہم اس کیلئے تیار ہیں۔