کشمیریوں پربھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ امان اللہ

  کشمیریوں پربھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں‘ امان اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور (سٹی رپورٹر)سابق آل ناظمین آرگنائزنگ کمیٹی پشاورنے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورواضح کیا ہے کہ حکومت کے اعلان کے بعد کشمیر کو آزاد کرانے کیلئے وہ خود بھارت کیخلاف لڑینگے۔پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئرمین امان اللہ خان‘ سابق ناظم سفید ڈھیری محمد عارف‘ عبد الغفار خان مہمنداور اورنگزیب خان سمیت دیگر نے کہا کہ کشمیریوں پربھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، اگر سیاسی اورسفارتی سطح پر مسئلہ حل نہ ہوا اور حکومت کشمیرمیں جہاد کا اعلان کرتی ہے تو پشاور کے سابق ناظمین اورعوام سب سے آگے ہونگے اوربندوق کے زور پر کشمیر آزاد کرائینگے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور تمام پاکستانی اپنے کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں جبکہ اپنی فوج کا بھی اس معاملے میں بھرپور ساتھ دینگے۔ امان اللہ خان نے کہاکہ تقریباً پینتیس دنوں سے بھارت نے کشمیرمیں کرفیونافذ کردی ہے جو نہ صرف انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے بلکہ وہاں پر لوگوں کو خوراک نہیں مل رہا جس سے بے گناہ افراد اموات کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ بھارتی فوج کی جانب سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں کشمیری شہید کئے جاچکے ہیں جس پر انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں۔ پریس کانفرنس شرکاء نے بتایا کہ حکومت کے اعلان کے بعد وہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنی فوج کا بھرپور ساتھ دینگے اور خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔سابق ناظمین نے بعد ازاں پریس کلب میں بھارت کیخلاف اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں مظاہر بھی کیا اور مودی سرکارکیخلاف شدیدنعرے بازی کی۔