عوام کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے‘ جمشید مہمند

عوام کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے‘ جمشید مہمند

شیرگڑھ(نامہ نگار)ایم پی اے جمشید خان مہمند نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت زندگی کا نصب العین ہے جس کے لئے زندگی وقف کر رکھا ہے عوام کے ٹیکس کے پیسے ان پر لگائے جاتے ہیں ترقیاتی کام عوام کا حق ہے ان پر احسان نہیں پی کے 55کے گھر گھر کو سوئی گیس پہنچانا شہید بھائی ایم پی اے عمران خان مہمند کا خواب تھا جو مخالفین کی شدید مخالفت کے باوجود عوام کے تعاون اور اللہ کے فضل سے پورا ہو رہا ہے پی کے 55کو صوبے کا ماڈل حلقہ بنا کر دم لوں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائشگاہ پر حلقے کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ سردار خان شاڈھنڈ،شیرنواب بدرگہ،ڈاکٹر شیر بہادر جلالہ،مسلم خان صافی اباد اور عامر سہیل بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پانچ سال کی اعزازیہ حلقے کے غریب عوام پر خرچ کیا جس کا اعلان شہید بھائی عمران مہمند نے الیکشن کے دوران کیا تھا اور آئندہ بھی اپنی اعزازیہ غریب عوام پر خرچ کروں گا پی ٹی ائی کی حکومت نے تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکہ کیا اور صرف نعروں پر عوام سے ووٹ لے کر عوام پر مہنگائی کے بم گرائے جس سے غریب عوام کا جینا مشکل ہوا اور اب وہ پی ٹی ائی کو ووٹ دینے پر شرمندہ ہے انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور دوسرے مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے پی ٹی ائی نے مخالفین،میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو شدید انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایاہے مگر عوام کے تعاون اور اللہ کے فضل سے ان کے تمام حربے ناکام ہوں گے اور بہت جلد قائد عوام میاں نواز شریف باعزت بری ہوکر عوام کے درمیان ہوں گے

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...