پشتو زبان کے مشہور شاعر طارق اکبر بقضائے الٰہی انتقال کرگئے

  پشتو زبان کے مشہور شاعر طارق اکبر بقضائے الٰہی انتقال کرگئے

نوشہرہ(بیورورپورٹ) نوشہرہ پشتو زبان کے معروف شاعر سیداکبر صابر مرحوم کے فرزند طارق اکبر بقضائے الہٰی انتقال کرگئے مرحوم چراٹ سیمنٹ فیکٹری کے بوائلر انجینئرحامد اکبر کے والد اور ضلع کونسل نوشہرہ کے سابق ممبر حاجی انور حقانی، حقانی میڈیکوز کے اصغر کے چچازاد تھے مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا نماز جنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی، سابق ناظمین اور معززین علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی مرحوم کا رسم قل کل بروز منگل ان کی رہائشگاہ واقع سعد ٹاؤن خٹ کلے خورد نوشہرہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...