ایک لاکھ56ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ گئے
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حجاج کرام کی وطن واپسی جاری،اب تک ایک لاکھ56ہزار سے زائد حجاج کرام وطن واپس پہنچ چکے ہیں ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق 88ہزار حجاج سرکاری سکیم کے جبکہ پرائیویٹ سکیم کے 68ہزار حجاج شامل ہیں،73ہزار سے زائد حجاج کرام مدینہ منورہ میں پہنچائے گئے جو8دن قیام کے بعد وطن واپس پہنچیں گے،جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ سے وطن واپسی کی پروازیں جاری ہیں،سرکاری سکیم کے 894 حجاج مکہ میں جبکہ 31ہزار مدینہ منورہ میں موجود ہیں،ملک کے10ائیر پورٹس کے ذریعے حج فلائٹ آپریشن15ستمبر تک جاری رہے گا۔
واپسی