ایف آئی اے کے غیر قانونی گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے‘2 ڈاکٹر گرفتار

  ایف آئی اے کے غیر قانونی گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) ایف آئی اے ملتان نے غیر قانونی گردہ فروشی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری رکھا ہو ا ہے بتایا جاتا ہے کہ گروہ میں دو ڈاکٹر بھی شامل ہیں ایف آئی اے ملتان نے گردہ فروشی کے (بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

لئے آپریشن کرنے والے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا ہے ایف آئی اے نے لاہور میں چھاپہ مار ملزم ڈاکٹر عارف کو گرفتار کیا جبکہ دوسرے ملزم ڈاکٹر شاہد کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ملزمان لاہور کے رہائشی ہیں انہیں گرفتار کرکے ملتان منتقل کر دیا گیا ہے ایف آئی اے نے اب تک گردہ فروشی میں ملوث 12ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

چھاپے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...