ماہ محرم الحرام صبر و برداشت کا درس دیتا ہے‘ عبدالقدیر اعوان

ماہ محرم الحرام صبر و برداشت کا درس دیتا ہے‘ عبدالقدیر اعوان

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر عبدالقدیر اعوان نے کہا ہے کہ ماہ محرم الحرام کی ابتداء ہی عظیم قربانی سے ہوتی ہے کہ امیر المومنین حضرت عمر فاروق ؓ کو شہید کیا گیا اور خانوادہ رسول ﷺ کو منافقین نے دھوکے سے بلا کر شہید کیا یہ عظیم قربانیاں صرف اس لیے دی گئیں کہ اسلام زندہ رہے جان چلی جائے اس راہ میں پرواہ نہیں لیکن اسلام کا ہر اصول سربلند ہونا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دوروزہ ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمیں بھی اپنے آپ کو دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم کس کے ساتھ کھڑے ہیں موجودہ وقت میں ہمارے کمزور فیصلوں نے ہمیں کشمیر پر پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا ہے حالانکہ کشمیر کی تقسیم ہی پاکستان کے نام پر ہوئی تھی ہمیں اپنے اُسی مضبوط موقف پر واپس آنا ہوگاانہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سب سے بڑا ہتھیار جہاد کا ہے جس کو ہم فراموش کر بیٹھے ہیں اور یہ فیصلہ ہماری حکومت نے کرنا ہے عوام اگر یہ قدم اُٹھائے گی تو یہ درست نہ ہو گا انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائی جس کرب سے گزر رہے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے اُن پر بھی ایک کرب وبلا کی کیفیت ہے جبکہ دنیا میں جہاں بھی مسلمان بستے ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے ان بھائیوں کا ساتھ دیں اسی طرح جہاں پر بھی مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے ان ہاتھوں کو روکنا بھی بحیثیت امت محمد ی ہماری ذمہ داری ہے۔آخرمیں انہوں نے ملکی سلامتی،بقا اور کشمیر ی بھائیوں کی آزادی اور امن کے لیے بھی خصوصی دعا فرمائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...