آزادی مارچ کی حمایت ”قیدی“ بھی کررہے ہیں،حافظ حسین احمد

  آزادی مارچ کی حمایت ”قیدی“ بھی کررہے ہیں،حافظ حسین احمد

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ اکتوبرمیں میچ فکسنگ اور بال ٹیمپرنگ کے ماہر کوامپائر سمیت ہوم گراؤنڈ پرفالوآن کا شکارکریں گے، آزادی مارچ کی حمایت نہ صرف پاکستان کے آزاد عوام بلکہ پابند سلاسل ”قیدی“ بھی کررہے ہیں، کرپشن کیخلاف چیخ و پکار کرنے والوں نے قومی خزانے کو 300 ارب کا ٹیکہ لگادیا، صدر مملکت کس کے ”ممنون“ ہیں جس کے کہنے پر عوام کے 300ارب معاف کئے گئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...