سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی  کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی  کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

کوہاٹ(این این آئی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا۔اتوار کے روزصوبائی اسمبلی کے سوشل میڈیا سیل کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

مشتاق احمد غنی کا فیس بک اکاؤنٹ نامعلوم ہیکروں نے ہیک کرلیا ہے۔ میڈیاسیل نے خبردارکیا ہے کہ اگر کسی کو اس اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہوجائے یا کسی سے رابطہ کرلیا جائے تو اس کو نظراندازکیا جائے۔میڈیاسیل کے مطابق سپیکر کے فیس بک اکاؤنٹ کو جلد بحال کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔

 مشتاق احمد غنی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...