وزیراعظم کی ٹیلی فون کال ‘ شیخ رشید ہنگامی طور پر راولپنڈی روانہ

وزیراعظم کی ٹیلی فون کال ‘ شیخ رشید ہنگامی طور پر راولپنڈی روانہ

ملتان (سٹی رپورٹر)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے آنے والی ٹیلی فون کال کے بعد وزیر ریلوے شیخ رشید احمد ملتان میں پریس کانفرنس کئے بغیر ڈی جی خان سے آنے کے بعد ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رحمان بابا ایکسپریس کے ذریعے راولپنڈی روانہ ہو گئے جبکہ شیڈول کے مطابق ا توار کے روز انہوں نے پی ٹی آئی اور عوامی مسلم لیگ کے ورکروں سے ملاقات کرنا تھی۔اس کے بعد ڈی ایس آفس میں ریلوے افسران سے میٹنگ کرتے اور ان کے شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ لیتے۔ اس کے(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

بعد سہ پہر3بجے میڈیا سے گفتگو کرتے اورشام کی فلائٹ سے انہوں نے راولپنڈی روانہ ہونا تھا۔وزیر ریلوے شیخ رشید نے ڈی جی خان دورے کے دوران شہریوں کے مطالبے پر 19 اپ 20 ڈاون خوشحال ایکسپریس کا روجھان اور فاضل پور سٹیشن پر دو دو منٹ کے سٹاپ کی منظوری دے دی ہے جسے فوری طور پر لاگو کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے ۔

روانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...