ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ پولیس گم‘ شہریوں کا احتجاج

  ملتان‘ مختلف علاقوں میں وارداتیں‘ پولیس گم‘ شہریوں کا احتجاج

ملتان (خبر نگار خصوصی) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کیمطابق کینٹ پولیس کے علاقے میں دو افرادنے اشتیاق کی بیوی سے پرس چھین لیا جس میں 30ہزار روپے نقد، موبائل فون اور زیورات تھے شاہ شمس پولیس کے علاقے سے کاشف سے موبائل فون اور آٹھ ہزار روپے اورقطب پورپولیس کے علاقے سے محمد حسین سے موبائل فون (بقیہ نمبر35صفحہ12پر)

چھین لیاگیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے علی رضا کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں عبدالخالق کے گھرسے چار لاکھ 37ہزارروپے مالیت کا سامان، نوید حسین کے گھر سے 15لاکھ 64ہزارروپے مالیت کے زیورات ونقدی، بستی ملوک پولیس کے علاقے سے مظہر حسین کا موٹرسائیکل، غلام یاسین کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی، گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد بلال کے گھر سے ایک لاکھ 65ہزارروپے مالیت کاسامان، زکریا پولیس کے علاقے سے محمد اکبرکا موٹرسائیکل، نیوملتان پولیس کے علاقے سے محمد رضوان کا موٹرسائیکل، اسد کی دکان سے پانچ عدد موبائل فون اور شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے محمد نعیم کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے محمد ماجد، توقیر عباس اور محمد خلیل کے موٹرسائیکل،الپہ پولیس کے علاقے میں خدا بخش کے گھر سے سات لاکھ روپے مالیت کا سامان، الپہ پولیس کے علاقے سے صداقت حسین کا موٹرسائیکل، دہلی گیٹ پولیس کے علاقے سے طارق شریف کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے نیاز احمد سے 45ہزارروپے چھین لئے گئے ہیں۔

وارداتیں

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...