مودی نے کشمیر کو آگ میں جھونگ دیا، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: سراج الحق

    مودی نے کشمیر کو آگ میں جھونگ دیا، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ...

شیخوپورہ(آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خطرناک عزائم نے کشمیر کو آگ میں جھونک دیاہے لیکن لاکھوں کشمیری شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور جماعت اسلامی کشمیر کی آزادی کے لئے ہر اول دستہ کا کردار ادا کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے شیخوپورہ میں آزاد کشمیر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2018 ء کے الیکشن میں اسلام کا نام لینے والے اسمبلی میں نہ(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

 پہنچ سکے جو کہ اب سمندر سے باہر نکلی ہوئی مچھلی کی طرح تڑپ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کا وزیر خزانہ لگا دیا ہے اور سٹیٹ بنک کی چابی آئی ایم ایف کے حوالے کر دی گئی ہے۔ جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا دور دورہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم اللہ کے نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندری مودی کے خطرناک عزائم نے کشمیر کو آگ میں جھونک دیا ہے لیکن لاکھوں کشمیری شہداؤں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور جماعت اسلامی ہر اول دستے کی طرح کشمیر کی آزادی کے لئے کردار ادا کرے گی۔ سراج الحق نے کہا کہ نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کر کے وہاں پر ہندوؤں کو آباد اور مندر بنانا چاہتا ہے لیکن کشمیری باغیرت قوم ایسا نہیں ہونے دے گی۔ 

سراج الحق 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...