عمرہ زائرین ابھی بکنگ نہ کروائیں، فوری روانگی کا دعوی کرنیوالے  فراڈیے میدان میں آگئے 

عمرہ زائرین ابھی بکنگ نہ کروائیں، فوری روانگی کا دعوی کرنیوالے  فراڈیے ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)اہل پاکستان عمرہ بکنگ سے ابھی باز رہیں، فوری روانگی کا دعویٰ کرنیوالے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں،نئی عمرہ پالیسی میں پاکستان میں عمرہ کا کاروبار کرنیوالوں کیلئے وبال جان بن گئی ہے،پہلے ایڈوانس ٹکٹ لینے والے رل گئے،اب سستے عمرہ کے نام سے ایڈوانس کرنے والے فراڈ کر رہے ہیں،پاکستان میں نئی عمرہ پالیسی کے بعد سستا عمرہ نا ممکن بنا دیا گیا ہے،نئی عمرہ پالیسی کے خدوخال جس طرح سامنے آ رہے ہیں پریشانی کم ہونے کی بجائے زیادہ ہو رہی ہے،ایک گروپ،ایک ائیر(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

 لائنز،ایک ہوٹل کی شرط،آن لائن ادائیگیاں مسائل بڑھا رہی ہیں،تازہ ترین صورت حال میں سعودی عرب میں پاکستانی ایجنٹس کیلئے سعودی شرکہ کے مالکان انٹرنیشنل بنک اکاؤنٹ نمبر حاصل کرتے ہیں یہ اکاؤنٹ دراصل سعودی شرکہ کے پہلے سے موجودہ بنک اکاؤنٹ میں SUBاکاؤنٹ ہوتا ہے جس میں پاکستانی ایجنٹس کو وقتاََفوقتاََ رقوم جمع کرانی ہو گی جو ویزہ اور دیگر بکنگ کی مد میں استعمال ہوتی رہے گی،اب اصل مسئلہ جو سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ اس اکاؤنٹ میں رقم کی ترسیل ایجنٹس کے اصل ملک سے بذریعہ بنک ہو گی،ہونڈی کے ذریعے بھیجی گئی رقم یا وہاں کسی اور ذرائع سے منتقل کردہ رقوم نا قابل قبول ہیں،پاکستان سے ایک نامی گرامی عمرہ ایجنٹ نے چند روز قبل اپنے پورٹل پر دو زائرین کی فیڈنگ کی تھی لیکن سعودی اکاؤنٹ میں رقم نہ ہونے کی وجہ سے ان کےMofaجاری نہ ہو سکے،اب سٹیٹ بنک آف پاکستان Ibanسے رقوم کی ترسیل کی اجازت دیتی بھی ہے یا نہیں یہ الگ مسئلہ سر اٹھانے لگا ہے،اللہ رحم فرمائے۔ 

عمرہ زائرین ا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...