حکومتی اداروے ورک فورس تیار کریں ہم انہیں ایڈجسٹ کرینگے‘ صدر چیمبر آف کامرس

حکومتی اداروے ورک فورس تیار کریں ہم انہیں ایڈجسٹ کرینگے‘ صدر چیمبر آف کامرس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (نیوز رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان اور ائیر یونیورسٹی ملتان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالہ سے ایم او یو پر جلد دستخط کریں گے اس بات کا فیصلہ ایم سی سی آئی میں منعقدہ اجلاس میں کیا گیا جس میں صدر ایوان محمد سرفراز کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں وائس چانسلر ایئر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان،ایوان کے سینیئر ممبر خواجہ محمد یوسف،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران خواجہ عثمان،خواجہ الیاس،راشد اقبال،شیخ فضل الہی،اورنگزیب عالمگیر،مرزا علی احمد،نوید اقبال،حسیب احمد خان،نوید اقبال،بخش(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

 الہی،خرم جاوید سمیت ایئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عباس،ڈاکٹر علی اسد اللہ،ڈاکٹر عدنان احمد،ڈاکٹر عائشہ،شکیل احمد،محمد بلال شامل تھے اجلاس میں انڈسٹری ایکڈیمیا تعلقات اورریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پر بات چیت ہوئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد سرفراز نے کہا کہ انڈسٹری ضرورت کے مطابق ورک فورس تیار کرے ہم انہیں ایڈجسٹ کریں گے پروفیسر حیات اعوان نے کہا کہ ریسرچ کے لیے تعاون کے لیے ہائر ایجوکیشن منسٹری آف ٹیکنالوجی اور دیگر ادارے موجود ہیں ا نڈسٹری مسائل کا ڈیٹا جمع کرناہمارا ابجیکٹو ہے کوشش ہے عملی طور پر آگے بڑھیں خواجہ محمد یوسف نے کہا کہ انڈسٹری ایکڈیمیا عملی لنکج کی ضرورت ہے چیمبر پلیٹ فارم سے ہر ممکن مدد کو تیار ہیں کوئی نئی چیز تیار کرنے کے لیے ریسرچ کا شوق پیدا کرنا ہوگا اور اس مقصد کے لیے پیسہ بنانے کے مائنڈ سیٹ کو ختم کرنا ہوگا خواجہ محمد عثمان نے کہا کہ پراڈکٹ ڈویلپمنٹ کے لیے میکنزم بنایا جائے اجلاس سے راشد اقبال،شیخ فضل الہی نے بھی خطاب کیا اور انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج پر گفتگو کی ملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں انڈسٹری ایکڈیمیا لنکج بارے منعقدہ اجلاس میں صدر محمد سرفراز،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حیات اعوان اور خواجہ محمد یوسف خطاب کررہے ہیں اجلاس میں اجہ عثمان،خواجہ الیاس،راشد اقبال،شیخ فضل الہی،اورنگزیب عالمگیر،مرزا علی احمد،نوید اقبال،حسیب احمد خان،نوید اقبال،بخش الہی،خرم جاوید سمیت ایئر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد عباس،ڈاکٹر علی اسد اللہ،ڈاکٹر عدنان احمد،ڈاکٹر عائشہ،شکیل احمد،محمد بلال شریک ہیں۔
اجلاس