سمندری طوفان کینیڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا،5لاکھ افراد بجلی سے محروم

سمندری طوفان کینیڈا کے ساحل سے ٹکرا گیا،5لاکھ افراد بجلی سے محروم

اوٹاوا (آئی این پی)امریکا کے بعد سمندری طوفان ڈورین کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس کے ساحل سے ٹکرا گیا۔کیٹیگری 2 کی شدت والا طوفان ڈورین کینیڈا کی ساحلی پٹی پر موجود ہے جبکہ طوفان کے باعث چلنے والی ہواوں کی رفتار145 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔کینیڈا کے شہر ہیلی فیکس میں تیز ہواوں اور بارشوں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اوربجلی کے پول بھی گر گئے۔تیز ہوا کے باعث ایک کرین زیر تعمیر عمارت پر گرگئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ 5 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی کی سہولت سے محروم ہوگئے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے طوفان سے امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہو گئے تھے جبکہ طوفان سے اب تک بہاماس میں 43 اور امریکا میں 6 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...