حافظ آباد:وفاقی وزیر عمر ایوب کا بجلی چوری پکڑنے پر ایس ڈی او میاں ظفر کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان

حافظ آباد:وفاقی وزیر عمر ایوب کا بجلی چوری پکڑنے پر ایس ڈی او میاں ظفر کو 5 ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ پاکستان)  وفاقی وزیر عمر ایوب نے جوڑیانوالہ میں بجلی چوری پکڑنے پرگیپکو سب ڈویژن نمبر4حافظ آباد کے ایس ڈی او میاں ظفر کوپانچ لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ یاد رہے کہ ایس ڈی او میاں ظفر نے تین روز قبل جوڑیانوالہ میں واپڈہ ٹیم اور پولیس کے ہمراہ بااثر افراد کے ڈیرہ پر چھاپہ مارکر انہیں بجلی چوری کرتے رنگے ہاتھوں پکڑا تو20سے زائد مسلح ملزمان نے حملہ آورہوکر ایس ڈی او کو شدیدذخمی کردیا تھا۔جس پر کسوکی پولیس نے بیس ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 6ملزمان کو گرفتارکرلیا تھا۔ 

مزید :

علاقائی -