حافظ آباد،تیز رفتار گاڑی نے ڈمپر کے ڈرائیور کو کچل دیا

حافظ آباد،تیز رفتار گاڑی نے ڈمپر کے ڈرائیور کو کچل دیا

حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حافظ آباد کے نواحی گاؤں ڈاہرانوالی کے قریب تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے ڈمپر کے ڈرائیور کو کچل کر ہلاک کردیا جس کے بعد گاڑی سمیت ڈرائیو فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چینوٹ کا رہائشی ڈرائیور عادل شہزاد بجری لوڈ کرکے گوجرانوالہ لے جا رہا تھا جب وہ ڈاہرانوالی کے قریب پہنچا تو اس کے ڈمپر کا ٹائر پھٹ گیا۔ جس پر وہ ڈمپر سے نیچے اتر کر ٹائر تبدیل کررہا تھا کہ اس دوران پیچھے سے آنے والی نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ڈرائیور عادل شہزاد کو کچل کر شدید زخمی کردیا جس پر اسے فوری طورپر ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ ذخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔ 

مزید : علاقائی


loading...