ہربنس پورہ پولیس کی سرپرستی میں ڈکیت بے لگام،سحافی کالونی میں آئے روز وارداتیں،مقیم خوفزدہ،ایس ایچ او کی مظلوم شہریوں کو دھمکیاں

ہربنس پورہ پولیس کی سرپرستی میں ڈکیت بے لگام،سحافی کالونی میں آئے روز ...
ہربنس پورہ پولیس کی سرپرستی میں ڈکیت بے لگام،سحافی کالونی میں آئے روز وارداتیں،مقیم خوفزدہ،ایس ایچ او کی مظلوم شہریوں کو دھمکیاں

  


لاہور (کرائم رپورٹر)ہربنس پورہ کے علاقے ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر گزشتہ روز مقامی لوگوں نے پولیس کے خلاف احتجاج میں ارباب اختیار سے ان وارداتوں کی روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے مسروقہ سامان کی برآمدگی کی اپیل کی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے بالخصوص صحافی کالونی میں ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں تشویشناک حد تک اضافے کے باعث مقامی آبادی سخت خوفزدہ ہے۔ گزشتہ روز علاقے کے درجنوں افراد نے مقامی پولیس کے خلاف صحافی کالونی کے باہر احتجاج کیا۔ احتجاج میں شامل محمد منیر، قاسم،فیاض، اجمل، اکرام عاطف، سہیل،سلیم مختار، سرور، نواز،الطاف، افتخار، ذوالفقار، جمشید، جاوید، عرفان، یاسین غلام حسین، محمد حسین اور محمد مصطفی اور ان کے دیگر ساتھیوں کاکہنا ہے کہ ایک روز قبل صحافی کالونی میں شہری محمد اویس کے گھر کے باہر اسکی ایک نئی ہونڈا 125 موٹر سائیکل نمبری ایل ای کے 9658.19 AB غائب ہوگئی تھی،کلوز سرکٹ کیمروں میں ملزمان کو بائیک لے جاتے ہوئے دیکھاجا سکتاہے،متاثرہ شخص نے پولیس کو اطلاع دی مگر افسوس کہ پو لیس ملزمان تک پہنچ پائی اورنہ ہی اس کا مقد مہ درج کر رہی ہے۔پو لیس کے ٹال مٹول اورتھانے کے چکر وں سے خوفزدہ ہوکر نا انصافی کے ہاتھوں تنگ شہری مقدموں کی خود ہی پیروی چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ ہربنس پورہ کبھی پٹرولنگ کرتے دکھائی دیا اور نہ ہی تھانے میں نظر آیا ہے واردات کے مقدمے کے اندراج کیلئے تھانے جانیوالے شہریوں کو بھی دھمکیاں اس تھانے کا معمول بن چکا ہے،احتجاجی علاقہ مکینوں کاکہناہے کہ صحافی کالونی چوروں،ڈکیتوں کی آماجگاہ بن چکی ہے آئے روز وہاں موٹر سائیکل پرمسلح مشکوک افراد گھومتے دکھائی دیتے ہیں،پولیس کی گشت نہ ہونے کی وجہ سے ان کو قابونہیں کیا جا رہا۔متاثرین نے وزیراعلی،آئی جی اور سی سی پی او لاہور سے اپیل کی ہے کہ مقامی ایس ایچ او کو برطرف کر کے علاقے میں امن قائم کرنے والے کسی ایماندار اور پیشہ وارانہ مہارت کے حامل پولیس افسر کو تعینات کیا جائے۔ احتجاج میں شامل لوگوں نے کہاکہ ان کا یہ احتجاج علاقے میں وارداتوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری تک جاری رہے گا ا۔اگر آئندہ چند روز تک ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لا ئی گئی تو وہ تھانے کا گھیراؤ بھی کریں گے۔ 

مزید : جرم و انصاف


loading...