ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے لوٹ لئے

ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6لاکھ روپے لوٹ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس کے علاقہ میں جنید کے اہلخانہ سے 6لاکھ مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،رائے ونڈ میں اسجد کے گھر سے 5لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،سندر کے علاقہ میں شاہدکے اہلخانہ سے 4لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاون کے علاقہ میں فیصل کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،مصری شاہ کے علاقہ میں ابرار کے گھر سے 3لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ میں کاشف سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،ستوکتلہ کے علاقہ میں ناصر کے اہلخانہ سے 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،جوہرٹاون کے علاقہ میں علی کے اہلخانہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان،گلبرگ میں عاصم سے ایک لاکھ روپے اور موبائل فون،زیورات اور دیگرسامان لوٹ کر فرا ر ہوگئے،پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیاہے۔ جوہر ٹاون سے گاڑی جبکہ ٹاون شپ، داتا دربار، گوالمنڈی اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔

مزید : علاقائی


loading...