تھانہ شمالی چھاؤنی،سب انسپکٹر ذیشان کی گرفتاری کیلئے چھاپے،انسپکٹر گرفتار

تھانہ شمالی چھاؤنی،سب انسپکٹر ذیشان کی گرفتاری کیلئے چھاپے،انسپکٹر گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر) تھانہ شمالی چھاؤنی میں زیر حراست ملزم کی مبینہ تشدد سے ہلاکت  کے بعد پولیس نے انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر ناصر بیگ کو گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا کہ انچارج انویسٹی گیشن سمیت 6 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج ہوئی۔انچارج انویسٹی گیشن انسپکٹر ناصر بیگ گرفتار ہے۔سب انسپکٹر ذیشان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ایف آئی آر میں 4 نامعلوم کانسٹیبلز بھی نامزد ہیں۔تفتیش میں شناخت پر انہیں بھی گرفتار کیا جائے گا۔عامر مسیح کیس میں ایس ایچ او کو بھی معطل کیا جا چکا ہے اور ایس ایس پی ڈسپلن فیصل مختار محکمانہ انکوائری کر رہے ہیں۔

مزید : علاقائی


loading...